چین نے شرح اموات کم کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا اورپاکستان میں کرونا کے مریضوں کو کس طرح بچا یا جا سکتا ہے؟ڈاکٹر طاہر شمسی نے طریقہ بتا دیا

کراچیڈیلی پاکستان آن لائن چیئر مین این آئی بی ڈی کراچی ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے لیے ویکسین دستیاب نہیں ہے جب کسی مریض کوویکسین لگاتے ہیں تو اس کے جسم میں اینٹی باڈیز بتنی ہیں اور یہ اینٹی باڈیز کسی بھی وائرس کو نیو ٹرلائز کر دیتا ہے جس سے انسان کی جان بچ جا تی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ جب کسی وائرس کی ویکسین نہ آئی ہو تو ایک دوسرا طریقہ اپنا یا جاتا ہے اور انفیکٹڈ مریض کو تازہ پلازمہ لگا یا جاتاہے جس سے بننے والے اینٹی باڈیز وائرس کو نیوٹرلائز کردیتے ہیں ۔کسی مریض کو اس کے بلڈ گروپ کے مطابق پلازما لگا یا جائے تو جسم کے کسی بھی اعضا پر حملہ کرنے والے وائرس کو اینٹی باڈیز نیوٹرلائز کردیتے ہیں،اس طریقے کو پیسو امیونائزیشن کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے فروری میںکرونا وائرس سے متاثر ہونے والے245افراد کو پلازما لگا یا جس سے چھیانوے فیصد مریض ٹھیک ہو گئے اور چین میں شرح اموات کم ہے ،دوسری جانب اٹلی نے پیس امیونائزیشن پر عمل نہ کیا جس کے باعث وہاں پر دس فیصد شرح اموات ہے ۔  pls share kriچین نے شرح اموات کم کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا اورپاکستان میں کرونا کے مریضوں کو کس طرح بچا یا جا سکتا ہے؟ڈاکٹر طاہر شمسی نے طریقہ بتا دیا

Comments