وزارت داخلہ نے بھی سٹاف کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد آ ئی این پیوزارت داخلہ نے بھی سٹاف کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔20 مارچ سے 50 فیصد سٹاف کی حاضری کم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نو ٹیفکیشن جاری کردیاگیا،15 روز کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ملازمین حاضری یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہاگیا کہ روزانہ کی بنیاد پر صرف 50  فیصد ملازمین دفاتر میں آئیں گے۔ملازمین فون پر کام کے  لئے دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔نو ٹیفکیشن میں یہ بھی کہاگیا کہ ڈپٹی سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری اپنے  ماتحت سٹاف کا رو ٹیشن ڈیوٹی روسٹر ترتیب دینگے۔

Comments

Post a Comment